لورالائی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 52سالہ شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع پیر کو فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارڈ میں کانگو وائرس کا شکار 52 سالہ مریض کوداخل کر دیا گیا مریض کا تعلق لورالائی سے ہے جس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے،ہسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگووائرس کے باعث 7 مریض انتقال کرچکے اور30 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔