صوبے میں معیاری تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،راحیلہ حمید درانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میڈم راحیلہ حمیدخان درانی نے کہا ہے کہ صوبے میں معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو اور بلوچستان میں تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے سنئیر رہنماؤں میر زمان لہڑی ، میر نثار بلوچ اور سابق ناظم جاوید احمد خان سے کی۔ ملاقات میں میڈم راحیلہ حمیدخان درانی کا کہنا تھا صوبے کے عوام کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی پیدا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں بلوچستان کے سکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے اور تعلیم تک رسائی اور معیار کے وسیع فرق کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی اشد ضرورت ہے صوبائی وزیر تعلیم میڈم راحیلہ حمیدخان درانی کا مذید کہنا تھا کہ ہم نے وزارت تعلیم کا قلمدان ایک چیلنج سمجھ کر اٹھایا ہے ہمیں ایک قومی تعلیمی فریم ورک بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے پر کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت وفاق اور صوبے کے برابر اسٹیک ہولڈر ہوں اور بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی بڑھانے کی کوششیں کررہے ہیں اور صوبے کے اسکولوں میں بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جامع اور دوستانہ تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کی ضرورت ہے صوبائی وزیر تعلیم میڈم راحیلہ حمیدخان درانی نے کہا بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کو ترجیح بنیادوں پر اہمیت دے رہی ہے اور ہمیشہ کسی قوم و ملک کی ترقی اور فلاح کا ضامن تعلیم رہا ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں نے صوبائی وزیر تعلیم میڈم راحیلہ حمیدخان درانی کا شکریہ ادا کیا انھوں نے ہر وقت پارٹی کے سنئیر رہنماؤں اور کارکنوں کو وقت دیا ہے مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماؤں نے کہا میڈم راحیلہ حمیدخان درانی کی صوبے میں تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور ممکنہ تعلیمی اصلاحات کے تناظر میں میڈم راحیلہ حمیدخان درانی کے ویژن کی تعریف کی اور صوبے میں تعلیم کے حوالے سے کوششوں کو قابل قدر بھی قرار دیا۔