سردار سرفراز خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے،نواب ثنا اللہ خان زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء چیف آف جھالاوان و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سردار سرفراز خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا سردار سرفراز خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کے متحرک سیاسی رہنماء تھے،نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ سردار سرفراز خان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا اللہ پاک سردار سرفراز خان ڈومکی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں مرحوم کی ناگہانی موت بلوچستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔