سائنس کالج آتشزدگی میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے سائنس کالج میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے آگ لگنے کو شارٹ سرکٹ قرار دیتے ہوئے تحریب کاری کا عناصر مسترد کردیامحکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سائنس کالج کے آگ سے متاثرہ حصے کی مرمت کاکام اکتوبر کے آخر تک مکمل کرلیں گے اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے سائنس کالج آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہی کوئٹہ کے سائنس کالج میں یکم ستمبر کی صبح آگ لگنے سے اکیڈمک بلاک کے کچھ کمرے جل گئے تھے محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے ڈی سی کوئٹہ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایڈیشنل سیکرٹری کالجز جہانزیب مندوخیل کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سائنس کالج میں آتشزدگی کے سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے،واقعے سے متعلق قائم کمیٹی نے تمام پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا سا ئنس کالج میں آتشزدگی میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے،آگ کالج کے وائس پرنسپل کے کمرے میں لگے یو پی ایس میں لگی جس نے اکیڈمک بلاک کو لپیٹ میں لیا کالج کے چوکیدار کو جب آگ کا علم ہوا تو آگ کافی بھڑک چکی تھی، فائربریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے پر فورا پہنچا اور آگ پر قابو پایا،ایڈیشنل سیکرٹری کالجزجہانزیب مندوخیل نے بتایا کہ آتشزدگی کے باوجود کالج کا ریکارڈ اور کلاس رومز کا فرنیچر محفوظ رہا، رواں ماہ کے آخر تک کالج کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا،اکتوبر تک کالج کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا،آتشزدگی کے باوجود سائنس کالج میں تدریس کا عمل جاری ہے۔