بلوچستان چیئریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی کارکردگی قابل اطمینان ہے،حاجی ولی محمد نورزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی کی زیر صدارت بلوچستان چیئرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی(بی سی آر اے)کی پالیسی بورڈ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں ممبران پارلیمانی سیکرٹری و کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اسفند یار خان کاکڑ، سیکرٹری سماجی بہبود عبدالرحمن بزدار، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیئریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی عبدالغفار مگسی، سکینہ عبداللہ، عبدالخالق اچکزئی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکا کو بلوچستان میں غیر سرکاری تنظیموں کے کام، طریقہ کار، بلوچستان چیئریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے امور سے متعلق بریفننگ دی گئی۔ پالیسی بورڈ نے این جی اوز کیلئے پرائیویٹ آڈٹ فرم ہائیر کرنے، عملے کیلئے الاؤنسز میں اضافے، بی سی آر اے کیلئے پہلے سے منظور شدہ آسامیوں کیلئے خزانہ سے دوبارہ منظوری و گرانٹ میں اضافے،بی سی آر اے کے سالانہ بجٹ، رجسٹریشن، این او سی و ٹرسٹ فیس میں اضافے کی منظوری دیدی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود و بلوچستان چیئرٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کے چیئرمین حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ بلوچستان چیئریٹیز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن اتھارٹی کی کارکردگی قابل اطمینان ہے غیر سرکاری تنظیموں کی صوبے کی ترقی میں اہم کردار ہے تاہم چیک اینڈ بیلنس پالیسی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے، پالیسی بورڈ صوبے کے عوام، غیر سرکاری تنظیموں کے وسیع تر مفاد میں اہم فیصلے کررہی ہے جس کے دو رس نتائج برآمد ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے