کچلاک میں ڈکیتی اور رہزنی کی3 وارداتیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کچلاک(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دس منٹ کے دوران ڈکیتی اور رہزنی کی تین وارداتیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی کردیامسلح موٹر سائیکل سواروں نے تین راہگیروں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا کچلاک کلی وزیر آباد میں رات کو آٹھ بجے پہلی واردات میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص سے موبائل اور نقدی چھین لی موٹر سائیکل سواروں نے اس کے بعد دوسری واردات میں ایک اور شخص سے نقدی چھین لی مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے تیسری واردات میں ایک دوکاندار سے موبائل اور نقدی چھین لی مزاحمت پر دوکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ان واقعات کی اطلاع فوری طور پر کچلاک پولیس کو دی گئی مگر پولیس موقع پر نہیں پہنچی اور لوگوں نے خود زخمی کو ہسپتال پہنچایاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے