میر اصفر رند کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست خارج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہا ئیکورٹ کے الیکشن ٹر یبو نل I کے جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ میں الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی-28 کیچ-4 سے کامیاب امیدوار میر اصغر رند کے خلاف میر حمل خان کی جانب سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن قانونی سقم اور نقائص کی بناء پر خارج کر دیا گیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل I کے جج جسٹس عبد اللہ بلوچ پر مشتمل بینچ میں الیکشن عزرداری کیس حلقہ پی بی-28 کیچ-4 سے کامیاب امیدوار میر اصغر رند کے خلاف میر حمل خان کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جسکے مطابق معزز ٹریبونل نے تمام گواہان کی بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ مدعی کی جانب سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن قانونی سقم اور نقائص کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔ مدعی کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکیل ناظم الدین بلوچ ایڈوکیٹ نے جبکہ میر اصغر رند کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکلاء امان اللہ کنرانی، قاضی نجیب الرحمن اور محمد راشد ایوب، ایڈوکیٹ نے کیا۔ جبکہ حکومت بلوچستان کی نمائندگی نصرت بلوچ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔