پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینا مجید بلوچ وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقررکردیا گیا۔ بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید بلوچ کو وزیراعلیٰ کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مقرر کردیا ہے۔مینہ مجید کا عہدہ صوبائی وزیر کے برابر ہوگا۔ مینہ مجید کی تقرری کے بعد بلوچستان کابینہ میں خواتین اراکین کی تعداد 3ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے