صوبے کے مالی معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ضروری ہے،میر شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صو بائی وزیر خز انہ و معد نیا ت میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت محکمہ خزانہ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکریٹری خزانہ بابر خان، اسپیشل سکریٹری خزانہ اورنگزیب کاسی، ڈی جی ٹریڑری محمد افضل خوستی و دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ محکمہ خزانہ کا صوبے کی مالی استحکام، ترقی وخوشحا لی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہ نہایت ہی اہمیت کا حامل محکمہ ہے اس کی کاکردگی کی بہتری کیلئے ہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام الناس کے مسائل حل کر نے میں کو ئی رکاوٹ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے سکیمات کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے آفیسران مثبت کردار ادا کرے۔ تاکہ اس طرح کے سکیمات کا بر وقت تکمیل عمل لایا جاسکے۔ انہوں نے آفیسران سے کہا کہ محکمے کی بہترکارکردگی سے ہمارے صوبے کی مستقبل پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے اور ہمارے اجتماعی کاوشیں سے بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکیں گے۔ اجلاس میں صوبے کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی بجٹ رواں مالی سال 25- 2024 کے تحت اب تک تمام جاری شدہ فنڈز، پیش رفت، فنڈز کے خرچ اور اس سے متعلق عوامی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قبل ازیں سکریٹری خزانہ نے صوبائی وزیر خزانہ کوآ ہندہ کے لائیہ عمل پر تفصیلی بریفننگ دی اس پر وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکریٹری خزانہ کو کہاکہ صوبے کے مالی معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے قانون کی پاسداری، مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے