جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی،مولانا فضل الرحمان
اسلام باد(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں، جے یو آئی اپوزیشن کاحصہ ہے اور رہے گی۔
سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت سے متصادم قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔