بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں پبلک ویلفیئر ہسپتال سوئی کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیاجا ئے گا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی یونین کونسل شینگر کو سب تحصیل کا درجہ دینے، سید ظفر آغا پشین میں پاسپورٹ آفس میں فی میل فوٹو گرافر کی تعیناتی، پیپلز پارٹی کی رکن شہناز عمرانی ڈیر ہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں آباد عوام کو مالکانہ حقوق دینے، حق دو تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن بلوچستان کو آفت زدہ قرار دیکر عوام کے ذمے بجلی کے سابقہ بقایاجات کو معاف کرنے، مکران کو 24گھنٹے بجلی فراہمی اور ناجائز ٹیکسوں کے خاتمے سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ بی این پی عوامی کے رکن میر اسد اللہ بلوچ پنجگور میں بی بی عصمت ملک ہسپتال کی فعالیت کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک، فشریز سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔