زرک خان مندوخیل کے خلاف انتخا بی عذ رداری کی درخواست خا ر ج
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی-42 کوئٹہ-V سے کامیاب زرک خان مندوخیل کے خلاف عبدالخالق کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی- 42 کوئٹہ-V سے کامیاب امیدوار زرک خان مندوخیل کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جسکے مطابق معزز عدالت نے گواہان کی بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اور اس نتیجے پر پہنچا الیکشن پٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔ حتیٰ کہ عبدالخالق ہزارہ کی طرف سے پیش کردہ پولنگ ایجنٹوں میں سے کسی بھی گواہ نے زرک خان مندوخیل کا نام تک نہیں لیا کہ اس نے دھاندلی کیا ہیں۔عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکیل محمد ریاض احمد، ایڈوکیٹ نے جبکہ زرک خان مندوخیل کی جانب سے کیس کی پیروی نادر علی چھلگری، بلال محسن، شبیر احمد شیرانی اور علی محمد رند،ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔