پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پورتعاون کریں،علی اصغر مگسی

سبی(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سبی علی اصغر مگسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر گرمکھ داس ، ڈاکٹر احسان اللہ و دیگر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ رہ سکے ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی نے پولیو مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 یونین کونسلوں میں 220 موبائل ٹیمیں ، 48 فکسڈ ٹیمیں، اور ٹرانزٹ پوئنٹس22 بنائے گئے ہیں اس مرتبہ 44089 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کیساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوا کراپنے آنے والی نسل کوپولیو جیسے موذی اورجان لیوا مرض سے محفوظ کرلیں اے ڈی سی جنرل کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کیلئے سیکورٹی کا جامع اور موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے