سردار اختر مینگل سے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی وفد کے ہمراہ ملاقات، استعفی واپس لینے کی درخواست
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل سے پاکستان تحریکِ انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔
پی ٹی آئی رہنما اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور اسد قیصر نے مستعفی سردار اختر مینگل سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن وفد میں سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا،روف حسن، عامر ڈوگر بھی شامل تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار اختر مینگل نے استعفی واپس لینے سے انکار کردیا ، تحریک انصاف کا وفد سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔