مستونگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی نثار لہڑی جاں بحق
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شہر مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی نثار لہڑی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے کلی گل کند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی نثار لہڑی شہید ہوگئے۔ مقتول نیوز ایجنسی کے نمائندہ اور مستونگ پریس کلب کے عہدیدار تھے۔ صحافیوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔