اسلحہ و شراب برآمد گی کیس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت سول جج شائستہ خان کنڈی نے کی۔
جج شائستہ کنڈی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 10 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جج طاہر عباس سپرا نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں علی امین گنڈا پور کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی ۔علی امین گنڈاپور کیجانب سے راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اوروزیر اعلی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کی طبعیت ناساز ہے اس لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹانگ میں تکلیف ہے، ڈاکٹر نے ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب آیا ہوا ہے، وزیر اعلی کے پی کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورے پر تھے۔ اچانک پاؤں سلپ ہوا تھا جس سے ٹانگ میں تکلیف ہے۔ عدالت سے استدعا ہے سماعت ملتوی کی جائے ۔بعدازاں عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی۔