کابینہ اجلاس،گوادر اور ترکمانستان کی بندرگاہوں کے مابین معاہدے سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ نے گوادر اور ترکمان باشی بندرگاہوں کے معاہدے سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان، یورپ اور البانیہ کی وزارت خارجہ کے مابین سیاسی روابط اور مذاکرات کے ایم او یو طے کرنے کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید جنید اخلاق کی بطور چیئرمین بورڈ مدت ملازمت میں توسیع، ورچوئل یونیورسٹی کے لیے اسلام آباد میں زمین کی خریداری سمیت پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گوادر اور ترکمان باشی بندر گاہوں کے مابین معاہدے کی بھی منظوری دی۔
کابینہ نے پاکستان میں مذہبی رواداری سے متعلق اسٹریٹجی 2024ء کی منظوری دی۔ وفاقی کابینہ نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کی منظوری دے دی۔