وزیرا علیٰ بلوچستان کی آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سے ملاقات، امن و امان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے حال ہی میں بلوچستان میں تعینات ہونے والے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور استعداد کار میں اضافے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ صوبے میں نئے تعینات ہونے والے آئی جی پولیس اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے میں پروفیشنلزم کو مزید فروغ دینگے اور بلوچستان پولیس کو مزید منظم اور بہترین فورس بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔