گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں لگنے والی آگ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،ڈائر یکٹر کالجز
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ میں لگنے والی آگ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ڈائریکٹر کالجز کلیم اللہ زاہدکے مطابق یکم ستمبر کی صبح آگ لگنے سے کوئٹہ کے گورنمنٹ سائنس کالج میں شدیدنقصان پہنچاتھا آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے سات رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کی وجہ یو پی ایس سے شارٹ سرکٹ معلوم ہورہی ہے آگ تیزی سے لگنے کی وجہ کالج کی راہداری میں لکڑی کاکام ہے،ڈائریکٹرکالجز کے مطابق کالج میں لگے سی سی ٹی وی کا سسٹم بھی آگ سے جل گیا ہے تحقیقاتی کمیٹی کی درخواست پر ایک ٹیکنیکل کمیٹی بنادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کالج بند نہیں کیاوہاں باقاعدگی سیکلاسزہورہی ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری کالجز ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان نے سائنس کالج واقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری جہانزیب خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی آتش زدگی کی وجوہات جاننے کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کا تعین کر کے 7روز میں رپورٹ جمع کروائے گی۔