ایف سی اوردیگر اداروں کی بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بلوچستان کے اضلاع قلعہ سیف اللہ، چمن اور نواحی علاقوں میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچایا،قلعہ سیف اللہ کے علاقوں باسو خیل، علی خیل، اختر زئی اور غارھی کو سیلاب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر مقامی آبادی کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔ سیلاب متاثرین میں راشن بیگز، ٹینٹس اور کمبل تقسیم کیے گئے۔ کوئیٹہ اور چمن کے مابین ریلوے ٹریک شیلا باغ کے مقام پر مٹی کی سلائیڈز کی وجہ سے بند ہوا۔ایف سی کی جانب سے ریلوے انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ٹریک کی جلد بحالی کیلئے کاوشیں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے