الیکشن ٹربیونل نے رکن اسمبلی میر غلام دستگیر بادینی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کیس خارج کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی- 34 نوشکی سے کامیاب امیدوار جمعیت علماء اسلام کے میر غلام دستگیر بادینی کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے محمد رحیم مینگل کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جسکے مطابق معزز عدالت نے گواہان کی بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے،اس نتیجے پر پہنچا الیکشن پٹیشن الیکشن ایکٹ، 2017 کے دفعہ 144(4) کے تحت کہیں سے بھی تصدیق شدہ نہ ہونے اور دیگر بہت سارے قانونی سقم و نقائص کا مشاہدہ کرنے کے بعد محمد رحیم مینگل کی جانب سے دائر کردہ الیکشن پٹیشن قابل رفتار نہ ہونے کے باعث خارج کردیا گیا۔ محمد رحیم مینگل کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکیل جمیل احمد بابئی، ایڈوکیٹ جبکہ میر غلام دستگیر بادینی کی جانب سے کیس کی پیروی کامران مرتضیٰ، ادنان اعجاز اور خلیل الرحمٰن، ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے