کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرا ہے اس کی خوبصورتی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری یو پی اینڈ ڈی اسفند یار خان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سیکرٹری بلدیات عبدالرؤف بلوچ، چیئرمین بی آر اے نور الحق بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور سی ای او پی پی پی بورڈ فیصل خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کوئٹہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر بریفنگ دی اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کچرہ اٹھانے کا کام جاری ہے نالوں کی مکمل ڈی سلٹنگ کی جاری ہے اور نالوں کے اوپر تعمیرات کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور ہسپتالوں کے فضلے کو جلایا جارہا ہے اور تجاوزات کے خلاف بھی مہم جاری ہے جبکہ ریڑھی بانوں کے لئے جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں ریڑھی بازار کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اجلاس میں کوئٹہ شہر میں قائم اسٹیریس لائٹس کو پی پی پی موڈ پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اجلاس کو کوئٹہ میں کیفے بلدیہ، ٹریڈ لائسنس کلیکشن اور مذبح خانوں سے متعلق بھی بریف کیا گیا اور اس سے متعلق اہم فیصلے بھی کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کی بڑی سڑکوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے دیواروں پر وال چاکنگ کرنے والوں کی خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر میں سرکاری اراضی پر قائم دکانوں کی مکمل تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔اجلاس میں میٹرو پولیٹن کوئٹہ کے ملازمین کے مسائل اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرا ہے اس کی خوبصورتی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے صفائی اور کچرہ ٹھکانے لگانے کے عمل کو کوئٹہ شہر سمیت مضافات تک وسعت دی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہر کی صفائی کے لئے درکار تمام مطلوبہ فنڈز فراہم کریگی اور کوئٹہ میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے