مچھ میں سوئی گیس کی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کا کام مکمل،گیس کی فراہمی بحال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے مچ میں سوئی گیس کی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیاسوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کو گیس کی فراہمی بحال کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچ میں سیلاب سے گیس پائپ لائن بہہ گئی تھی۔18 انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے