لاہور ہائیکورٹ کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 46 ججز کے تبادلے

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 46ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا ہے، 9 مئی کے کیسز کی سماعت کرنے والے جج خالد ارشد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں فوری لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے مختلف سیشن ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج اعجاز آصف کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہیں بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نسیم ورک کو سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا، سیشن جج میانوالی قیصر بٹ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا، سیشن جج راجہ غصنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے، اینٹی کرپشن جج ارشد حسین بھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جج ارشد بھٹہ کو فوری لاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے