مسلسل بارشیں،بلوچستان کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے رواں مون سون کے دوران صوبے کے 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق رواں مون سون کے دوران صوبے کے آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں قلات،کچھی، زیارت، جعفرآباد، صحبت پور،اوستہ محمد، لسبیلہ،آواران،لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے جاری اعلامیہ کےمطابق صوبائی حکومت موجودہ ہنگامی صورتحال خود سے نمٹنےکی پوزیشن میں ہے۔

تاہم پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ہیومینییٹرین پارٹنرز سے رابطے میں رہنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب بولان کے علاقوں ڈھاڈر، مچ، بھاگ، سنی، کھٹن،بالا ناڑی میں موسلادھار بارشیں جاری ہیں۔ ریلے سے مچ میں ہیرک اور این65شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے