صوبے میں خون کے عطیات کی خدمات کو وسعت دینے کی اشد ضرورت ہے،گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ریجنل بلڈ سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر حنیف مینگل نے ملاقات کی. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں خون کے عطیات کی خدمات کو وسعت دینے پر ضرور دیتے ہوئے کہا کہ خون کے عطیات کے ذریعے جان بچانے میں جدید سائنس نے بہت ترقی کی ہے اور اب تو ایک خون کے عطیہ سے بیک وقت کئی افراد کی زندگیوں کو بچانا ممکن ہوا. انہوں نے کہا کہ ریجنل بلڈ سینٹر کی شاخوں کو بلوچستان کے دیگر اضلاع تک وسعت دی جائے تاکہ زندگی بچانے والے خون کے عطیات تک وسیع تر رسائی کو یقینی بنایا جا سکے. ملاقات میں صوبہ پشتونخوا اور پنجاب سے آر بی سی کے ڈائریکٹرز نے بھی میٹنگ میں شرکت کی جس نے صوبے کی خون کے عطیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ کی خدمات سے عام مریضوں کے علاوہ تھیلیسیمیا اور کانگو وغیرہ کے مریضوں کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے. ملاقات میں خیبر پشتونخوا اور پنجاب سے آر بی سی کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی جس نے صوبے کی خون کے عطیہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے باہمی تعاون پر مبنی نقطہ نظر کو فروغ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے