خیبر،پاکستانی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 12 عسکریت پسند ہلاک

خیبر (آئی ایس پی آر)پاکستان فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ضلع خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں 12 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 اگست سے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ وادی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر اںٹیلیجنس آپریشنز جاری ہیں۔’28 اور 29 اگست کی درمیانی شب ہمارے سپاہیوں کی خوارج کے مقامات پر ان سے مڈبھیڑ ہوئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’یہ آپریشنز فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بڑا دھچکا ہیں۔ اور ابھی تک 37 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور 14 شدید زخمی ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک خفیہ معلومات کی بنیاد پر اںٹیلیجنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے