حکومت بلوچستان زمینداروں کو سولر سسٹم میں منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں،میر شعیب نوشیروانی

خاران (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ موجودہ حکومت زمینداروں کو خصوصی ریلیف پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے حکومت بلوچستان زمینداروں کو سولر سسٹم میں منتقل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں، صوبائی وزیر نے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے زمینداروں کے نقصانات کا سروے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کو احکامات جاری کیے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی کی قیادت میں زمینداروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ایس ڈی او کیسکو خاران اور محکمہ زراعت کے ضلعی آفیسران موجود تھے،اس موقع زمینداروں نے بجلی اور باقی مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر نے کیسکو حکام اور محکمہ زراعت کو زمینداروں کے حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیے، صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کو ترقی دینے کے لئے زمینداروں کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے زمینداروں کا سولرائزیشن سسٹم میں منتقلی ان کا بہت پہلے کا مطالبہ تھا مگر موجودہ حکومت نے زمینداروں کے اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کرکے انھیں بہتر زمینداری کے لئے سولرائزیشن سسٹم میں منتقل کرنے کا اقدامات اٹھایا سولرائزیشن سے زمیندار بہتر زمینداری سے زراعت کو مزید ترقی دے سکیں گے، میر شعیب نوشیروانی نے کہا زمیندار موجودہ حکومت کے زراعت کی ترقی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے اس موقع پر خاران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے زمینداروں کے متاثرہ ٹیوب ویلوں زرعی فصلات اور زرعی و حفاظتی بندات، کاریزات اور نہری زمینداری کے نقصانات کا سروے کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور زراعت ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں، میر شعیب نوشیروانی نے کہا صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وفاقی حکومت وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بلوچستان زراعت کی ترقی کے لیے زمینداروں کو خصوصی ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس موقع پر زمیندار رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی زراعت کی ترقی کے لئے اقدامات اور خصوصاً زمینداروں کے مسائل کے حل میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا،*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے