بلوچستان کے ایس ایچ او کو چھوڑیں پہلے کچے سے اپنی بکتر بند گاڑیاں واپس لائیں،سینیٹر عمر فاروق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ایوان بالا کے اجلاس میں بحث کے دوران رہنما عوامی نیشنل پارٹی و سینیٹر عمر فاروق نے مطالبہ کیا کہ سینیٹ میں ہمیں بلوچستان کے حالات پر آئی جی، کور کمانڈر کو بلانا چاہیے، اگر انسپکٹر جنرل (آئی جی)، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور کور کمانڈر سے کنٹرول نہیں ہورہا تو عہدہ چھوڑ دیں، بلوچستان جب سے بنا ہے یہ کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔
پینل آف چیئر عرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا، سینیٹر عمر فاروق نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایس ایچ او کی بات کررہے ہیں پہلے کچے کے ڈاکوؤں سے بکتر بند گاڑیاں تو چھڑوا لیں، بلوچستان جب سے بنا ہے یہ کسی اور کے ہاتھ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی جی، ایف سی اور کور کمانڈر سے کنٹرول نہیں ہورہا تو عہدہ چھوڑ دیں، بلوچستان میں وزیر اعلٰی کے پاس ایک اے سی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے، بلوچستان میں بہت اوپر کے لوگوں کی حکومت ہے، بلوچستان ستر سالوں سے محروم ہے، خدارہ ان پر رحم کریں۔