غریب افراد کو صحت کی معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،سید زاہد شاہ

سبی (ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ اور ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قادر ہارون ، ڈبلیو ایچ او سے ڈاکٹر رفیق چھلگری اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے دفتر میں موجود ادویات اور ویکسینیشن کا سٹاک بھی چیک کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اکبر سولنگی نے دفتر کے مختلف شعبوں کے بارے میں کمشنر سبی اور ڈپٹی کمشنر سبی کو تفصیلی بریفنگ دی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سبی نے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں متعلقہ افسران سے تفصیلی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ ادویات سمیت طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی حیل و حجت قابل برداشت نہیں ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایمیونائزیشن کے لیے شعور و اگاہی پر کام کریں ڈاکٹرز و طبی عملہ عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کرکے مسیحائی کا عملی نمونہ ثابت ہوں۔ غریب افراد کو صحت کی معیاری اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے