حب سے ایک شخص کی لاش برآمد

حب (ڈیلی گرین گوادر)پیرکس سے ملنے والی لاش کے معاملے پر ڈی ایس پی حب امام بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیرکس میں ملنے والی لاش ایک تھی جو کہ بارشوں کے پانی میں بہا کے باعث مٹی میں دھنس گیا تھا تاہم آج پولیس کو اطلاع ملی تو لاش کو نکال لیا گیا ہے جو کہ ابتدائی طور پہ منشیات کے عادی شخص کا لگ رہا ہے۔ لاش کے قریب کچھ کپڑوں کی گھٹریاں ملی ہیں جنہیں اہلکار ابتدائی طور پہ لاشیں سمجھے تھے۔ پیرکس سے ملنے والی لاش کو ضروری کاروائی کے بعد سردخانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے