بلوچستان پولیس کے 36 ویں آئی جی معظم جاہ انصاری نے چارج سنبھال لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پولیس کے 36 ویں آئی جی معظم جاہ انصاری نے چارج سنبھال لیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور سابقہ آئی جی عبدالخالق شیخ نے فلیگ حوالے کیا۔ الوداعی خطاب میں عبدالخالق شیخ نے بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پولیس فورس کو مزید جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔ بلوچستان کی روایات کا احترام کرتے ہوئے معاشرے کے تحفظ کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔