اسلام آباد،یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف ملازمین کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)حکومت کی جانب سے کیے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار حفیظ الدین نے ملازمین کے احتجاج میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے گزشتہ رات حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل کیا تھا۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کی جانب سے پیر تک مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر پیر کو مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم پھر ڈی چوک جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے