کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان ایکسپریس غیر معینہ مدت تک ملتوی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کراچی سےکوئٹہ آنےوالی بولان میل کوغیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بولان میل ٹرین کوپل تباہ ہونےکےباعث گزشتہ روز لاڑکانہ میں روکا گیا تھا، بولان میل کوآج اپنےمقررہ وقت پرلاڑکانہ سےکراچی لایاجائےگا ، کراچی پہنچےکےبعد بولان میل غیرمعینہ مدت تک بندرہےگی۔2روزپہلےتباہ ہونے والے دوزان پل کا مرمتی کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے ۔

حکام کا کہناتھا کہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد دوزان ریلوے پل ٹریک کی تعمیرکاکام شروع ہوگا،بولان ایکسپریس میں ٹکٹ بک کرانےوالےمسافروں کوٹکٹ ریفنڈ کیاجائےگا، بولان ایکسپریس ہردو روز کےبعد چلائی جاتی ہے ، بولان ایکسپریس کراچی سےکوئٹہ کے درمیان 916 کلومیٹرکافاصلہ طےکرتی ہے، بولان ایکپسریس11بوگیاں پرمشتمل ٹرین ہےجس میں 1ہزار سے زائد مسافر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے