وزیراعلیٰ بلوچستان سے ایکسیو یٹر آپر یٹر محب اللہ کی ملا قا ت،پی ڈی ایم میں ملازمت کے آرڈردیے
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی سے قلعہ عبد اللہ میں سیلا بی ریلے میں پھنسے ایک خاند ان کو ریسکیو کر نے والے ایکسیو یٹر آپر یٹر محب اللہ نے یہا ں وزیر اعلیٰ سیکر ٹر یٹ میں ملا قا ت کی وزیر اعلیٰ نے ایکسیویٹر آپریٹر کو سیلابی ریلے میں پھنسے ایک خاندان کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر شاباشی دی اور کیش ایوارڈ بھی دیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ایکسیویٹر ڈرائیور محب اللہ کو صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ایکیسویٹر ڈرائیور کی ملازمت کے آرڈرز بھی دیے اور ان کے آبائی علاقے میں سکول کے تعمیر کا اعلان بھی کیا ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق اور پی ڈی ایم اے کی متعلقہ ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت بہادر ایکسیویٹر ڈرائیور کو گیلنٹری ایوارڈ کے لیے نامزد کرے گی انہوں نے ایکسیویٹر آپریٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہمیں آپ کی بہادری اور جواں مردی پر فخر ہے آپ نے پوری دلیری کا مظاہرہ کیا جو یقیناً قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔