میرضیاء لانگو کی بطور رکن صوبائی اسمبلی رکنیت پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن الیکشن کمیشن نے معطل کردیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 اگست 2024 الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلہ کی روشنی میں سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی بطور رکن صوبائی اسمبلی رکنیت حلقہ پی,بی 36 قلات پر کامیابی کے فارم 47, فارم 49 اور نوٹیفیکیشن کو معطل کردیا۔یاد رہے کہ حلقہ پی,بی 36 قلات کے اُمیدوار میر سعید لانگو کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے انتخابی عذرداری ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو میر ضیاءاللہ لانگو کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کے ساتھ ساتھ حلقہ پی,بی 36 قلات کے جوہان اور گزک کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے