صدر مملکت سے معظم جاہ انصاری کی ملاقات،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے نئے تعینات ہونے والے آئی جی معظم جاہ انصاری نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدر مملکت نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات لینے کی ضرورت پر زوردیا اور آئی جی بلوچستان کے لیے ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔