جاب فیئر میں بین الاقوامی اور معروف قومی کمپنیوں کا آنا قابل ستائش ہے، پرووائس چانسلریونیورسٹی آف گوادر
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف اورِک اور گوادر پورٹ کے زیر اہتمام ادارے کے طلباء اور ضلع گوادر کے فارغ التحصیل گریجویٹس کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں جاب فئیر کا انعقاد کیا گیا۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر، چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسید منظور احمد کی زاتی کاوشوں اور تعاون سے جاب فئیر کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد ڈائریکٹر فنانس گوادر پورٹ اتھارٹی محمد حنیف، اگوین کمپنی کے ڈائریکٹر منیفیکچر اعجاز احمد منہاس، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے سنئیر ایچ آر منیجر فیروز بلوچ، انڈس ہسپتال، فرحان کیمیکلز کمپنی کے نمائندوں کے علاوہ سنئیر فیکلٹی ممبرز، ایڈمنسٹریشن اسٹاف، مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، یونیورسٹی کے پاس آوٹ گریجویٹس اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کہا کہ جاب فیئر میں بین الاقوامی اور معروف قومی کمپنیوں کا آنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباءکو مستقبل میں کرئیر سے متعلق رہنمائی کے ساتھ ساتھ فارغ التحصیل گریجویٹس کو بہترین مواقع ملتی ہے۔ پرو وائس چانسلر نے کہا کہ یہ ایک بامقصد سرگرمی ہے اور خوشی ہو رہی ہے کہ متعدد کمپنیوں کے سٹال میں ہمارے ایلومینائی کمپنیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے علاقے کے ہونہار گریجویٹس کو بہترین موقع مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور صنعتوں میں تعاون کو فروغ ملے تو ملکی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہو جائے گی اور نوجوان نسل کو فائدہ ہو گا۔ جاب فئیر میں ۵ کمپنیاں شرکت کی ،جنہوں نے اپنے کمپنیوں کے متعلق طلبہ کو اگائی دی اور الگ الگ جاب انٹرویوز کئے۔ جاب فئیر میں 250 سےزائد گریجویٹس نے شرکت کی۔