انتخابات میں خواتین کو ٹکٹ نہ دینے پر 12 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے کے کیس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں، ٹی ایل پی کے سعد رضوی اور خرم نواز گنڈا پور کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

نوٹس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر کو کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے