مستونگ،مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کھڈکوچہ روانہ
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں قومی شاہراہ پرایک مرتبہ پھرمسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کردی گئی لیویز حکام کے مطابق منگل کی رات مستونگ کے علاقے بدرنگ،کھڈ کوچہ سمیت تین مقامات پرمسلح افراد کی قومی شاہراہ پر موجودگی اورگاڑیوں کو روک کر چیکنگ کرنے کی اطلاع ملی جس پرسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیاسیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرآمدورفت کو بند کردیاجبکہ مستونگ کے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم رات گئے تک حکومت بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کاموقف سامنے نہیں آسکا۔