بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق متعدد ازخمی ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے سے آمدورفت معطل ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق منگل کوکوئٹہ،زیارت،مستونگ،جھل مگسی،جعفرآباد،اوستہ محمد،آواران،لسبیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہاضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ایک ٹریکٹر ٹرالی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بارش کے باعث پانی جمع ہوگیاجبکہ شابان اوراوڑک کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی زیارت میں کان ندی میں طغیانی کے باعث کوئٹہ زیارت روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی آاران میں تیران ندی میں سیلاب کے باعث آواران جھاؤ روڈ بند ہوگیاجبکہ خضدارسے جھل مگسی جانے والاایم 8موٹروے شاہراہ بھی بند ہوگئی کوئٹہ سے کولپور کے درمیان بھی سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک معطل ہے دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سبی،زیارت،کوہلو،بارکھان،ڈیرہ بگٹی،کوئٹہ،قلات،خضدار،جعفرآباد،آواران،پنجگور،واشک،مستونگ میں 31اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے