ڈیرہ اللہ یار،کمسن بچہ سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں کمسن بچہ سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، شہید مراد کالونی میں گزشتہ کئی روز سے بارش اور سیلابی پانی موجود ہے جبکہ قریبی نہر میں بھی طغیانی برقرار ہے، 6 سالہ بچہ امام دین نندوانی گھر سے باہر کھیلتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، بچے کی لاش ورثا نے کئی گھنٹے بعد نکال کر گھر منتقل کردی، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد اظہر شہزاد نے بچے کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمان بچے کی ہلاکت سے دلی صدمہ پہنچا ہے، بچے کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے