بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے بولان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ڈھاڈر پیر بخش بگٹی کے مطابق 2 لاشیں تباہ شدہ پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں جبکہ 4لاشیں قومی شاہراہ میں کولپور کےمقام پر ملی ہیں۔

ایس ایچ او کے مطابق ان افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، اندازہ ہے مقتولین کو شناختی کارڈ چیک کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے