9مئی تحقیقات کے نام پر ایک شریف آدمی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے،محمود خان اچکزئی
مردان(ڈیلی گرین گوادر)تحفظ آہین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دو تہائی اکثریت کیلئے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان سے ملے ہوں گے الیکشن چیئرمین پی ٹی آئی نے جیتا ہے، حکمرانی کا حق بھی ان کا ہے فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے بغیر ملک نہیں چلتے ہے بینظیر بھٹو قتل کیس اور سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کا کیا بناان خیالات کا اظہارمحمود خان اچکزئی نے مردان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے بغیر ملک نہیں چلتے ہے اداروں کو اپنے کام سے کام رکھنا ہوگا۔ میرے ساتھ حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ الیکشن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیتا ہے، حکمرانی کا حق بھی ان کا ہے، ہم جب صحیح بات کرتے ہیں تو لوگ ہم سے ناراض ہوتے ہیں کہ صدر آصف علی زرداری دو تہائی اکثریت کیلئے ووٹ مانگنے مولانا فضل الرحمان سے ملے ہوں گے۔محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ 9مئی تحقیقات کے نام پر ایک شریف آدمی کو پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ بینظیر بھٹو قتل کیس اور سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کا کیا بنا؟