پاور شیئرنگ پر اجلاس میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا مل کر چلنے پر اتفاق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر قائم کمیٹیوں کے اجلاس میں ملک کے استحکام کے لیے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کی۔

مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملہ پر قائم رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ختم ہو گیا۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی کمیٹیوں نے حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدے پر مشاورت کی اور معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ وار عملدرآمد پراتفاق کیا۔

اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ کچھ نکات پر عملدرآمد فوری کیا جائے گا جبکہ باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ملک کے استحکام کے لیے دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے پر اتفاق کیا جبکہ حکومت قانونی سازی، بجٹ اور پالیسوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس حوالے سے بتیا گیا کہ اجلاس میں یہ طے ہوا کہ پنجاب کے جن اضلاع میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے وہاں کے اضلاع میں ان کی مرضی کے افسران تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ(ن) کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کرینگے

اجلاس میں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بھی مشاورت کی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شامل تھے جب کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجا پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے