ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف 28اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا، اجمل بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسز بجلی بلوں پر عائد ظالمانہ ٹیکس تاجر دوست سکیم کے نام پر دشمن ٹیکسز کے خلاف 28اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا ہمیں کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی ضرورت نہیں تاجر اپنی بات منوانا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی صدر رحیم کاکڑ یاسین مینگل حضرت علی اچکزئی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ 28 اگست کو پورے ملک میں مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے یہ ہڑتال تاجروں کے خلاف ناروا عمل کے خلاف ہے حکومت ہماری پراپرٹی پر انکم ٹیکس لگانا چاہتی ہے دنیا میں کئی بھی ایسا نہیں ہوتا کہ پراپرٹی پر انکم ٹیکس لگائی جائے انکم ٹیکس انکم پر لگائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی حالت یہ ہوگئی ہے کاروبار 30 فیصد رہ گئی جس سے خرچہ مکمل نہیں ہورہے حکمران اپنے خرچے کم کرنے کو تیار نہیں ہے جب تک کرپشن پر سزائے موت نہیں ہوتی یہ ملک ٹھیک نہیں ہوسکتاہے الیکشن سے پہلے بہت بڑے مفت بجلی مفت آٹا کی بات کرنے والوں نے تین سو گناہ مہنگا کردیا ہے سیاسی جماعت ہماری ہڑتال اپنے نام کرنا چہاتی ہے ہمیں کسی سیاسی جماعت کی ضرورت نہیں تاجر اپنی بات منوانا جانتے ہیں تاجر ٹیکس دینے سے انکار نہیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہرحد تک جائیں گے اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا حکمران طبقہ اپنی عیاشی میں مصروف ہیں اور اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے حکمرانوں کو اپنے شاہ خرچیاں کم کرنے ہوں گے انہوں نے کہاکہ تاجر دوست ٹیکس سکیم نا قابل عمل ہونے کے باعث مسترد اور واپس لیا جائے آئے روز، دالوں، چاول سمیت کھانے پینے کی چیزوں پر لگا یا ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے بجلی کی مہنگی قیمت اور بلوں پر تمام قسم کے ٹیکسز اور سلیب سسٹم ختم کیا جائے آئی پی پیز کے معائدے ریویو اور کیپسٹی چار جز ختم کیے جائیں گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی کی ڈیمانڈ و ظالمانہ سلیب ختم کیے جائیں انہوں نے کہاکہ ان ٹیکسز کے خلاف28اگست کو ملک بھر میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے