سرحدی تجارت کو تباہ و برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے،سینیٹرجان محمد بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل وسینیٹرجان محمد محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلیدہ میں فنڈز خردبرد کرنے کے ڈرامے کی یہ تیسری قسط ہے ٹھیکیدار اور ان کے شریک دار بہت چالاکی سے اس طرح کے گھنانے ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے نااہلی پر پردہ ڈالتے ہیں اور قومی دولت کوہڑپ کرتے ہیں بلیدہ میں ٹھیکیدار کی مشنری کو جلانا ٹوپی ڈرامہ،کرپشن کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش ہے کہ بلیدہ روڈکے فنڈز کو ہڑپنے کے ساتھ بلیدہ نوانو روڈنوانو جالگی روڈ بلیدہ بالگتر روڈ کے مبالائزیشن فنڈزوصول باوجود کام شروع نہیں ہواحالیہ ڈرامہ دہشت گردی کے بہانے فنڈز خردبرد پلان کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ان واقعات کی انکوائری کرانے کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان بلیدہ واقع کا نوٹس لے انکوائری کرے انہوں نے کہا ہے کہ سرحدی تجارت کو تباہ و برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے بارڈر کاروباری و ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ ہیں صوبائی حکومت اور انتظامہ کی بے جاہ مداخلت سے کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے ٹوکن نظام قبول نہیں حقیقی لوگوں کے ناموں کے لیسٹ سے اخراج قبول نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں نیشنل کانگریس کا فیصلہ کیا تھا جو26/27/28/29 اکتوبر 2024 کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی کانگریس اور بلوچستان وحدت کے کونسل سیشن کی تیاریاں شروع کریں۔ اس بار مرکزی و وحدت کو نسلروں کے ضلعی لیسٹوں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ضلعی تنظیمیں 15 اکتوبر تک اپنے کو نسلران کے لیسٹوں کرتی اضافی کو حتمی شکل دے کر مرکزی و وحدت سکریٹری جنرل تک پہنچائیں اور اپنے دیگر اخراجات کے لیے خاطر خواہ انتظامات بھی عمل میں لائیں۔ مرکزی کانگریس کے حوالے سے دورہ کمیٹیوں کی تشکیل بھی کی گئی ہے جو مختص ریجنوں کا تنظیمی دورہ کریں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے