پشین دھماکا کی زخمی خاتون اسپتال میں چل بسی،اموات کی تعداد 3 ہوگئی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلمہ چوک میں دھماکے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔آج ہونے والے دھماکے میں موقع پر 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی تھے جن میں سے ایک خاتون دم توڑ گئی۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، جبکہ دیگر زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کوئٹہ میں ایک بار پھر ہونے والی دہشتگردی کی قومی قیادت کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے