کوئٹہ میں 500سے زائد انسداد پولیو ٹیموں کے جعلی مہم چلانے کا انکشاف
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں 500 سے زائد انسدادِ پولیو ٹیموں کی جانب سے جعلی مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے پولیو ورکرز پر بغیر قطرے پلائے بچوں کے ناخنوں پر نشانات لگانے کا الزام سامنے آیا ہے۔سی ای او ایمرجنسی پولیو سینٹر نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ کے ذریعے یہ ٹیمیں پکڑی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 28 ماہ تک پولیو فری رہنے کے بعد بلوچستان ایک بار پھر پولیو کیسز کا مرکز بن گیا ہے۔گزشتہ 7 ماہ کے دوران پولیو کے 12 کیسز سامنے آ چکے جبکہ 3 اموات بھی ہوئی ہیں۔دوسری جانب صوبے بھر میں آئندہ ماہ 9 ستمبر سے انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔