بلوچستان سپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی انڈر 17 جونیئر ٹیکوانڈو چمپئن شپ 28 تا 30 اگست لاہور میں ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ب بلوچستان کے ٹیم کا چناؤ 25 اگست بروز اتوار شام چار بجے جام یوسف ٹیبل ٹینس ہال ایوب سٹیڈیم میں ہوں گے یہ ٹرائلز بلوچستان سپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی ہوں گے جس میں مختلف ویٹ کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کے مابین چناو ہوگا۔ ٹرائلز میں بلوچستان کے وہ تمام کھلاڑی جن کی عمر نادرہ کے ب فارم میں 28 اگست 2024 تک 17 سال سے کم ہونی چاہیے وہ کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں ۔ ٹرائلز میں اصل نادرہ (ب) فارم لانا لازمی ہے۔ کوائف نا رکھنے والے کھلاڑیوں کو سلیکٹ نہیں کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کا ٹائیکوانڈو ایسوسی ایشن اور فیڈریشن کیساتھ منسلک ہونا ضروری ہے ۔ ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو کوئی ٹی۔اے، ڈی-اے نہیں دیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے